ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اننت ناگ میں ٹرک ڈرائیور کا قتل کرنے والے دہشت گرد کو فوج نے مار گرانے کادعویٰ کیا

اننت ناگ میں ٹرک ڈرائیور کا قتل کرنے والے دہشت گرد کو فوج نے مار گرانے کادعویٰ کیا

Tue, 29 Oct 2019 19:43:08    S.O. News Service

سرینگر،29اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ٹرک ڈرائیور کو قتل کرنے والے ایک دہشت گرد کو فوج اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں مار گرایا گیا ہے،ہلاک شدہ دہشت گرد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔فوج نے اس کے پاس سے اے کے 47 رائفل سمیت دیگر اشیاء برآمد کی ہیں۔پیر کی رات اننت ناگ میں دہشت گردوں نے ٹرک ڈرائیور نارائن دت کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔بتا دیں کہ وادی میں دہشت گرد اب تک 6 ٹرک ڈرائیوروں کو قتل کر چکے ہیں۔کٹرا میں نارائن دت کے پرواروالے افسردہ ہیں، گھر میں لوگوں کی بھیڑ لگی ہے۔دت کی بیٹی نے کہاکہ کل ہمیں فون پر پتہ چلا کہ وہ نہیں رہے،ہم چار بھائی بہن ہیں اور اب ہماری نگرانی کرنے والا کوئی بھی نہیں ہے۔ٹرک ڈرائیور کے قتل کے بعد فوج، پولیس اور سی آر پی ایف نے اننت ناگ کے تمام علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا تھا،تلاشی مہم کے درمیان منگل کو بجبیہڑا کے پاس گھرے دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر گولاباری کر بھاگنے کی کوشش کی۔اس کے بعد فورسز کے انسداددہشت گردی آپریشن میں ایک دہشت گرد کو مار گرایا گیا۔وہیں ٹیم میں شامل کچھ دوسرے دہشت گرد موقع سے فرار ہو گئے۔ذرائع کے مطابق، ہلاک دہشت گرد کی لاش برآمد کرکے فوج اس کی شناخت کرنے میں لگی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ بہت سے دوسرے دہشت گردوں کے فرار ہونے کے خدشہ میں نوجوان مسلسل علاقے میں سرچ آپریشن چلا رہے ہیں۔


Share: